اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کاظمین میں اسپتال کے ذرایع نے کہا ہےکہ کاظمین کے چیک پوسٹ کےپاس ہونے والی تکفیری دہشتگردی میں سترہ افراد جاں بحق اور اڑتیس زخمی ہوئے ہیں۔ یہ بم دھماکہ کاظمین کے قریب جدہ نامی چیک پوسٹ پر ہوا ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ کرکوک میں امام بارگاہ میں ہونے والے تکفیری دہشتگردانہ بم دھماکہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد گيارہ تک پہنچ گئي ہے اور ستاون افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ بم دھماکہ ترکمن شیعہ مسلمانوں کو قتل کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔ ترکمن علاقوں پر وہابیت کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگردوں کا قبضہ ہوچکا ہے۔ اکثر ترکمن پناہ گزینوں نے مسجدوں اور امام بارگاہوں میں پناہ لے لی ہے۔
.......
/169